وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب کا رابطہ‘ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، مذاکرات اور سفارتکاری موثر راستہ ہے نائب وزیر اعظم
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی اور تحمل کا راستہ اختیار کیا جائے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری موثر راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔