ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی کیلئے سفارتی کوشش، قطر نے ثالثی کا کردار دوبارہ شروع کردیا

واشنگٹن(آئی این پی)غزہ میں جنگ بندی کیلئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی کوشش شروع کردیں۔خبرایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف نے غزہ جنگ کے معاملے پر نومبر میں قطر اور اسرائیل کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے اشارہ ملتا ہے کہ ملاقات کے نتیجے میں قطر نے ثالثی کا کردار دوبارہ شروع کردیا ہے