وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل: "میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا"

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کے الزام پر ردعمل:

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ان پر لگنے والے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھانے کے الزام کو جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

 ان کا کہنا ہے کہ یہ سب انہیں بدنام کرنے کی منظم کوشش ہے۔ وزیراعلیٰ کی سوشل میڈیا ٹیم سے ایک ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور، آن لائن مہمات، اور سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا:"میرے خلاف یہ جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا کہ میں 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر خیبرپختونخوا کا بجٹ دیگر وزرائے اعلیٰ کے بجٹ سے موازنہ کیا جائے، تو اصل فرق واضح ہو جائے گا۔"انہوں نے مزید کہا کہ"سوشل میڈیا نے بانی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے، لیکن آنے والے دنوں میں ہمیں مزید بھرپور طریقے سے تحریک چلانی ہوگی، اور سوشل میڈیا ٹیم کو اس میں مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا۔"
وزیراعلیٰ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر ان کے خلاف سرکاری اخراجات سے پرتعیش اشیاء خریدنے سے متعلق مہم چلائی جا رہی ہے۔ گنڈا پور کا مؤقف ہے کہ یہ تمام باتیں صرف تحریک انصاف کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق، علی امین گنڈا پور کی جانب سے اس پروپیگنڈا کا فوری جواب دینا ایک سیاسی چالاکی ہے تاکہ عوامی تاثر کو بہتر رکھا جا سکے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سوشل میڈیا سیاست میں بڑا اثر رکھتا ہے