سبزی بازار میں عمربلال نے بھائی کودکان میں گھس کرماراپیٹا،ملزم گرفتار
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) گھریلو رنجش پر دو بھائیوں میں جھگڑا، بھائی نے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقے سبزی بازار میں گھریلو تنازع پر ملزم عمر بلال نے مشتعل ہو کر اپنے بھائی کی برتنوں کی دکان پر جا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، داڑھی کے بال نوچے اور قتل کی دھمکیاں دیں،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔