مبینہ پولیس مقابلہ 3 ڈاکو گرفتار، دو ساتھی فرار

 اسلحہ نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے
لاہور(کرائم رپورر)شفیق آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ 3 خطرناک ڈاکو گرفتار دو ساتھی فرار ہوگئے سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی پولیس کے مطابق شفیق آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ 3 خطرناک ڈاکوئوں عبدال، نصیر اور سہیل کو گرفتار کرلیاگرفتار ڈاکوئوں کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مبینہ پولیس مقابلے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ڈاکوؤں سے اسلحہ نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا گرفتار ڈاکو بازاروں میں شہریوں کی ریکی کرتے اور سنسان جگہوں پر واردات کرتے تھے ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں،50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کے ساتھی جلد گرفتار کر لئے گئے۔