مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک ، 2ساتھی فرار

کھرڑیانوالہ(خصوصی رپورٹ)کھرڑیانوالہ کے علاقہ بلال ٹا ئون میں کرایہ کے مکان میں چھپے2 ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک جبکہ ان کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادپولیس نے تھانہ کھرڑیانوالہ کی ٹیم سے مل کر بلال ٹا ئون کھرڑیانوالہ سیم پل پر واقع مکان پر چھاپہ مارا تو وہاں چھپے 4ڈاکو ئوں نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکونعمان حیدراورعبدالغفارہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکرہسپتال منتقل کر دیں جبکہ فرار ڈاکو ئوں کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو غلام محمد آبادفیصل آباد کے رہائشی تھے اور انہوں نے یہاں کرایہ پر مکان لے کر رہائش اختیار کر رکھی تھی۔