دو مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 2 افراد اغوا

(م)کو ملز م طاہر ورغلا کر لے گیا، 12سالہ فیضان مدرسے سے لاپتہ 
قصور(خصوصی رپورٹ)دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی سمیت دو افراد کو اغوا کرلیاگیا۔کوٹ لکھپت لاہور کی رہائشی خاتون سونیا بی بی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں کو بتایا کہ میری 16 سالہ بیٹی (م) بسم آ چوک سٹی چونیاں میں اپنی خالہ کے گھر میں موجود تھی کہ میاں کالونی کے رہائشی محمد طاہر ولد بوٹا نے اْسے ورغلا پھسلا کر اغوا کرلیا۔ ایشر کے شیخوپورہ کے رہائشی مقبول احمد نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر کوبتایا کہ میں نے اپنے 11/12 سالہ بیٹے فیضان ولد مقبول کو 15 یوم قبل مدرسہ جامعہ خلفائے راشدین اولکھ موڑ میں دینی تعلیم کے لیے داخل کروایا۔ گزشتہ روز مدرسہ کے قاری ابراہیم نے فون پر بتایا کہ آپ کا بیٹا نمازِ ظہر کے بعد مدرسہ سے باہر گیا تاحال واپس نہیں آیا۔ خدشہ ہے کہ میرے بیٹے کو کسی نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا۔