لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ کا کرایہ 50 روپے زائد وصول،میر پور، کراچی، اسلام آباد، کوٹلی روٹ پر دو سو سے تین سو اضافہ
لاہور(کرائم رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ والے روٹ پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا، میر پور، کراچی، اسلام آباد، کوٹلی والے روٹ پر دو سو سے تین سو روپیہ اضافہ کر دیا گیا۔سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال، جھاوریاں کے روٹ پر مسافروں سے 50سے 100 روپے زیادہ وصول کئے جانے لگے۔لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2 ہزارسے بڑھا کر 2300 روپے کر دیا گیا۔