وفاقی حکومت کے فیصلے کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، شہزاد اعوان
لاہور (زیڈ این این ) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست ہر پاکستانی کو متاثر کرتا ہے۔ملک شہزاد اعوان نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہیں