پٹرول 74 روپے 28 پیسے کمی کے بعد 299 روپے 50 پیسے کا لٹر ہوگیا ،ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے لٹر ہو گی، نوٹیفکیشن جاری ، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا
کراچی کا کرایہ 5060 روپے سے کم ہو کر 4150، رحیم یار خان کا 1830، ملتان کا 1850،پاکپتن کا 1070 ایبٹ آباد کا 2400 روپے ہوگیا
لاہور ،اسلام آباد(کرائم رپورٹر،بیورو رپورٹ )پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کردی گئی ،پیٹرولیم ڈویڑن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت نئی 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہو گی۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی، مختلف شہروں کے لیے نئے کرایوں کا اعلان کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق کراچی کا کرایہ 5060 روپے سے کم ہو کر 4150 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ حیدرآباد کا کرایہ 4720 روپے سے کم ہو کر 3870 روپے کر دیا گیا۔اسی طرح رحیم یار خان کا کرایہ 2230 روپے سے کم ہو کر 1830 روپے، ملتان کا کرایہ 1850 روپے سے کم ہو کر 1520 روپے ہو گیا۔پاکپتن کا کرایہ 1300 روپے سے کم ہو کر 1070 روپے اور حویلی لکھا کا کرایہ 1330 روپے سے کم ہو کر 1090 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ایبٹ آباد کا کرایہ 3550 روپے سے کم ہو کر 2400 روپے کر دیا گیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کا کرایہ 3450 روپے سے کم ہو کر 3350 روپے مقرر کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف براہ راست مسافروں تک منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور نئے کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔گڈزٹرانسپورٹرزنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ صدر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔ن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا، امید کرتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مذید کمی کی جائے گی۔