ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ طور مسافر بسوں کے کرایوں میں 50 روپے سے 150 روپے تک کا اضافہ کردیا
لاہور (کرائم رپورٹر ) ملک میں ڈیزل مہنگا ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی 150 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ طور پر کرائے بھی بڑھا دیئے، مسافر بسوں کے کرایوں میں 50 روپے سے 150 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہورسے راولپنڈی کا کرایہ 1 ہزار 600 سے بڑھا کر سے 1 ہزار 750 کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ 150 روپے اضافے کے ساتھ لاہور سے رحیم یارخان کا کرایہ 1 ہزار 900 روپے وصول کیا جارہا ہے، لاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ بھی بڑھ چکا ہے، اس معاملے پر مسافروں نے کہا ہے کہ کرائے بڑھنے سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں، اس کے علاوہ روز مرہ کی اشیاء بھی سب مہنگی ہوجاتی ہیں، حکومت سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کرکیعوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔