گوجرانوالہ: زہریلا کھانے سے جاں بحق 2 بہنوں کا بھائی بھی چل بسا

پولیس نے پانچ فوڈ پوائنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار کرلیا 
گوجرانوالہ(آئی این پی )گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق دو بہنوں کا بھائی بھی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے علاقے ایمن آباد میں سالگرہ کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی جب مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے گذشتہ روز جاں بحق ہونیوالی سات سال کی نور فاطمہ اور چارسال کی جنت کا بڑا بھائی آٹھ سال کا حیدربھی دم توڑ گیا۔انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان نے اتوار اور سوموار کی درمیانی رات بیٹی کی سالگرہ پر مقامی فوڈ پوائنٹس سے کھانا اور کیک منگوایا تھا،جسے کھانے کے کچھ گھنٹے بعد نوید پہلوان اور بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی تو انہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہلے نوید پہلوان کی بیٹی نور فاطمہ پھر جنت اور اب بیٹا حیدر بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔