لاہور (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر کی ویگو گاڑی کسٹم حکام نے پکڑ لی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری نے کسٹم حکام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عدالت نے درخواست پر کسٹم حکام سے 3جولائی کو جواب طلب کرلیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں کسٹم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، عدالت کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دے۔