بشری بی بی نے جیل میں بہتر سہولتیں لینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

  راولپنڈی (آئی این پی )  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مزید سہولیات مانگ لیں۔ بشری بی بی نے وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاسئو میں مقیم رہی، اپنے بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہوں