لاہور (زیڈاین این) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اکمل خان باری نے پولیس کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو احتجاج کی کال دی گئی ہے، تاہم درخواست گزار سمیت دیگر پارٹی کارکنوں کو بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے۔اکمل خان باری نے مؤقف اپنایا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، لیکن شاہدرہ اور فیروزوالا پولیس غیر قانونی طور پر کارکنوں کو حراساں اور دباؤ میں لا رہی ہے۔