نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری کیپارٹی کو ڈسپلن پر عمل کی یقین دہانی

  لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے پارٹی ڈسپلن پر جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، اکمل خان باری نے پارٹی کو ڈسپلن پر عمل کی یقین دہانی کروا دی۔ گذشتہ روز اکمل باری کو پارٹی ڈسپلن پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، اکمل باری پر لیڈر شپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کا الزام تھا۔شوکاز کے جواب میں اکمل باری کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے پارٹی کے لیے محنت کر رہے ہیں،ان کی تمام کاوشیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، پارٹی کے ڈسپلن پر عمل کرنا ترجیح ہے۔اکمل خان باری نے یقین دہانی کرائی کہ پہلے اور آئندہ بھی پارٹی ڈسپلن کے پابند رہیں گے۔