لاہور (کرائم رپورٹر )پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک بوتھ لاہور ایئرپورٹ پر قائم کردیا گیا۔پاکستان کا پہلا ٹریفک کیاسک جو کسی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شہریوں کی سہولت کیلئے لگایا گیا ہے،سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے لاہور ائیرپورٹ پر افتتاح کر دیا۔ شہری صرف 5منٹ میں اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں ۔