کیبن میں سٹاف معمول کی ٹریفک کے دوران ریسٹ بھی کر سکتے ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کی سربراہی میں ٹریفک پولیس پنجاب جدت کی طرف گامزن ہے ملکی سطح میں پہلی بار پنجاب میں راولپنڈی اور فیصل اباد میں جدید کیاسک کا قیام کیا گیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جدید کیاسک پر سولر پینل نصب کیے گئے ہیں۔سولر پینل کیبن میں ٹریفک سٹاف معمول کی ٹریفک کے دوران ریسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ سولر پینل کیبنز بجلی کی سہولت سے آراستہ ہے۔ سولر پینل کیبن میں پنکھا ڈسپنسر اور وائرلیس چارجر کی سہولت موجود ہے۔جدید کیاسک میں ایمرجنسی لائٹ اور نصب کیمرہ کنٹرول روم سے منسلک ہے۔شہری جدید کیاسک میں موجود سٹاف سے لائسنسنگ اور ٹریفک کے متعلق رہنمائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔سولر کیبن کا مقصد ٹریفک سٹاف اپنے پوائنٹ پر موجود رہ کر ایکسیڈنٹ اور رش کی صورت میں مدد کے لیے فوری پہنچے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ اور سی ٹی او فیصل آباد کی فرحان کی کاوشوں کو سراہا ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ دونوں افسران نے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں جدت کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا ہے۔صوبے کے تمام ٹریفک افسران اسی جدت کے ساتھ عوامی خدمات میں مصروف عمل رہیں