یوٹیلٹی سٹورز آج سے بند ہونا شروع ہو جائیں گے‘سٹورز میں موجود سامان کی شفاف طریقے سے نیلامی کی جائے گی:ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کی صدارت میں اجلاس میں فیصلہ
اسلام آباد(پبلک نیوز)حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز10 جولائی سے بند کرنے کافیصلہ کرلیا‘یہ فیصلہ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا‘یوٹیلٹی سٹورز آج سے بند ہونا شروع ہو جائیں گے‘سٹورز میں موجود سامان کی شفاف طریقے سے نیلامی کی جائے گی‘اس سلسلے میں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کا پیکیج دیا جائے