یوٹیلٹی سٹورز بند ہونے سے ہزاروں ملازمین بیروزگار‘پیکیج نہ ملا

  برسوں اس ادارے کو دیئے، اچانک سٹور بند کر دیے گئے ‘بتایا جائے ہمارا مستقبل کیا ہے:سابق ملازمین
لاہور(رپورٹ:احمدحسن)54 سال تک عوام کو ستی ایشیاء￿  فراہم کرنے والے  پاکستان بھر کے یوٹیلٹی سٹور  بند لر دیئے  گئے لیکن ملازمین اب بھی بے یقینی کا شکار ہیں۔ حکومتی اعلان کو کئی روز گزر گئے، مگر ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہو سکا ‘ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو سستی اشیاء￿  فراہم کرنے کے لیے برسوں سے کام کر رہے تھے، لیکن حکومت نے مالی خسارے اور ناقص انتظامی کارکردگی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان تمام اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا‘فیصلے کے بعد شہریوں کو اشیائے خورونوش پر سبسڈی کے لیے دیگر آپشنز دیے جانے کا وعدہ تو کیا گیا، لیکن ملازمین کے روزگار کا کیا ہوگا؟ یہ سوال اب بھی جواب طلب ہے ملازمین کہتے ہیں"ہم نے برسوں اس ادارے کو دیا، اب اچانک اسٹور بند کر دیے گئے اور ہمیں بتایا تک نہیں کہ ہمارا مستقبل کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ملازمین کے لیے فوری اقدامات نہ کر سکی تو یہ بے روزگاری کے مسائل میں مزید اضافہ کرے گی