لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جاری پیش رفت کا جائزہ لینے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا تفصیلی دورہ کیا- سیکرٹری صحت پنجابعظمت محمود، چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم بھی ہمراہ تھے-صوبائی وزیر نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ہر فلور پر جا کر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا-صوبائی وزیر نے کہاکہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو انشاء اللہ بہت جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا-