وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے ویژن کا حصہ ہے۔
انہوں نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کو انتہائی کامیاب اور اہم سنگ میل قرار دیا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے جی ڈی پی میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، اور حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال کر معاشی استحکام قائم کیا۔
بین الاقوامی تعلقات
وزیراعظم نے صدر یو اے ای سے ملاقات اور سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو کا ذکر کیا۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اسٹریٹیجک تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کی کارروائی
کابینہ نے سی سی ایل سی کے فیصلوں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی توثیق کی۔کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں اور آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی کے تحت صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی منظوری دی۔تھرڈ پارٹی کی جانب سے آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فروخت اور صدارتی حکم نامے کے اجرا کی کارروائی کی منظوری دی۔