پولیس کے مطابق حادثے کے بعد زخمی ٹرک ڈرائیور گاڑی میں پھنس گیا، جسے ریسکیو ٹیموں نے ٹرک کاٹ کر بحفاظت باہر نکالا۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ڈرائیور کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے دوران سیف سٹی کے اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔