لاہور کی کینال روڈ پر موٹر سائیکل ون ویلنگ کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے کار کی ٹکر لگی جس کے نتیجے میں نوجوان مدثر اور سبحان سرفراز جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کی عمریں 17 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔حادثے کے بعد ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن طاہر سندھو موقع پر پہنچے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تحقیقات سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جاری ہیں۔