لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب شان گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، تاہم ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں بھڑکی ہوئی آگ نے عملے اور اطراف کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور چند ہی دیر میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ فیکٹری میں ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
ادھر لاہور کے کینال روڈ پر ایک ریسکیو ایمبولینس کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایمبولینس بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ حادثے میں ایمبولینس ڈرائیور اور میڈیکل ٹیکنیشن معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے نہر سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔