برطانیہ میں سردی کی شدید لہر کے پیشِ نظر امبر اور یلو وارننگز جاری کر دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، پورے ملک میں سردی کے باعث امبر کولڈ ہیلتھ الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری کا خدشہ ہے اور کچھ علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے، جس کے سبب ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے اور ریل اور فضائی سروسز میں تاخیر یا منسوخی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ میں پولیس نے بھی شہریوں کو سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بھی برف اور جماؤ کے لیے ییلو وارننگ برقرار ہے۔