یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے انگلینڈ میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امبر ہیٹ وارننگ جاری کر دی ہے۔
الرٹس کی تفصیل
امبر ہیٹ وارننگ کے تحت ایست مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، انگلینڈ کے مشرقی علاقے، لندن اور جنوب مشرق میں آج صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک گرمی کے شدید اثرات کا الرٹ جاری رہے گا۔ جبکہ جنوب مغرب، یارکشائر اور ہمبر، شمال مغرب اور شمال مشرق میں اسی مدت کے دوران ییلو الرٹ نافذ ہوگا۔
صحت کے حوالے سے ہدایات
وارننگ میں خاص طور پر 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صحت اور سماجی نگہداشت کی خدمات گرمی کے باعث متاثر ہو سکتی ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
موجودہ درجہ حرارت اور ریکارڈ
اس وقت برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ کے قریب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ یکم جولائی کو 34.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو اس سال کا اب تک کا سب سے گرم دن تھا۔