برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری، یخ بستہ ہواؤں کی وارننگ جاری

برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری، یخ بستہ ہواؤں کی وارننگ جاری

برطانیہ میں شدید سردی، برفباری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی ہے، جبکہ ہزاروں افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید موسم کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ برطانیہ کے بیشتر حصوں میں یلو وارننگ نافذ ہے، جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ میں آج کے لیے بھی سرد موسم اور برفباری کی وارننگ جاری رکھی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق 12 کاؤنٹیز میں 11 انچ تک برفباری کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث سفری نظام، ریلوے اور فضائی سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جنوری سے پورے برطانیہ میں موسمِ سرما کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا، جبکہ سب سے زیادہ برفباری وسطی اور شمالی اسکاٹ لینڈ میں متوقع ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔