امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ کیخلاف مبینہ ایرانی سازشوں کی اسرائیلی وارننگز کی تصدیق نہ کرسکی: امریکی میڈیا

امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ کیخلاف مبینہ ایرانی سازشوں کی اسرائیلی وارننگز کی تصدیق نہ کرسکی: امریکی میڈیا

امریکی انٹیلی جنس حکام گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی متعدد وارننگز کی آزادانہ تصدیق کرنے میں ناکام رہے ہیں، جن میں کہا گیا تھا کہ ایران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایک موجودہ امریکی عہدیدار اور دو سابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان وارننگز میں اسنائپر کا استعمال، کسی شخص کو عوامی اجتماع میں چاقو سے حملہ کرنے کے لیے تیار کرنا، یا ایئر فورس ون پر کندھے سے چلائے جانے والے میزائل سے حملہ کرنے کی مبینہ سازشیں شامل تھیں۔یہ وارننگز جون 2025ء میں ہونے والی 12 روزہ جنگ سے قبل سامنے آئیں، اور فروری میں جب امریکا ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہوا، ان میں شدت آگئی۔رپورٹ کے مطابق، سب سے تفصیلی وارننگ جولائی میں انقرہ میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس سے قبل دی گئی، جب اسرائیلی حکام نے وائٹ ہاؤس کو بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران ایئر فورس ون کے سفر کے دوران ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، جس کے لیے ممکنہ طور پر کندھے سے چلایا جانے والا میزائل استعمال کیا جا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے ایرانی خطرات سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس کی بعض معلومات کا جائزہ لیا، مگر اس پر اعتماد کم درجے کا تھا۔