لاڑکانہ :منشیات رکھنے پر لیڈی پولیس کانسٹیبل گرفتار

لاڑکانہ(خصوصی رپورٹ)لاڑکانہ میں منشیات رکھنے کے الزام میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر کے ویمن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب گھر پر چھاپے کے دوران ملزمہ سے 150 گرام آئس جبکہ اسکی والدہ سے بھی 2 کلو چرس برآمد ہوئی۔