ضلع دار کی ٹیم پر 6 مسلح افراد کا حملہ،تشدد،3گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں محکمہ آبپاشی کے ضلع دار کی ٹیم پر 6 مسلح افراد کا حملہ، کار سر کار میں مداخلت، سرکاری اہلکاروں کو قتل کی دھمکیاں، تشدد،6 افراد پر مقدمہ درج، تین گرفتار۔ ذرائع کے مطابق خالد محمود ضلع دار اور پٹواری اپنی ٹیم کے ہمراہ ایس ڈی سی او کا حکم لے کر گئے اور حکم پڑھ کر محمد امجد فاروق کو سنایا اور پانی وارہ بندی کے مطابق چالو کر دیا لیکن محکمہ مال کی ٹیم پر ڈنڈوں سے محمد عابد فاروق، محمد رفیق، اسلم پرویز، صدی احمد علی محمد اور تین نا معلوم ملزموں نے حملہ کر دیا اور تشدد کیا اور کار سر کار میں مداخلت کے مرتکب ہوئے،پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مقدمہ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔