گھر سے 35سالہ پروفیسر کی پھندا لگی لاش برآمد

جوہر ٹاؤن کا 35 سالہ رضوان نجی یونیورسٹی میں پروفیسر تھا گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، تمام پہلوؤں پر تفتیش 
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں گھر سے 35سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن جٹ چوک کے قریب گھر سے 35سالہ رضوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن جٹ چوک میں رہائش پزیر 35 سالہ رضوان نجی یونیورسٹی میں پروفیسر تھا اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا گلے میں پھندا لگا ہوا تھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔