پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، راولپنڈی میں 1300 کلو ممنوع چائنیز سالٹ برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، راولپنڈی میں 1300 کلو ممنوع چائنیز سالٹ برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے علی الصبح ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گنج منڈی میں واقع ایک کارگو گودام پر چھاپہ مار کر 1300 کلو گرام ممنوع چائنیز سالٹ برآمد کر لیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق چائنیز سالٹ کو چاولوں کی بوریوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں تقریباً 3 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کا ممنوعہ کیمیکل قبضے میں لے لیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں چائنیز سالٹ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، کیونکہ یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر اور مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبے بھر میں ممنوع چائنیز سالٹ کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔