غزہ میں تباہی، اسرائیلی ٹرک بموں نے محلوں کو ملبے میں بدل دیا

  پرانے ایم 113 آرمڈ پرسنل کیریئرز کو بارودی مواد سے بھر کر بموں میں تبدیل کیا،تین ٹن دھماکہ خیز مواد موجود تھا
غزہ(آئی این پی )غزہ میں جنگ بندی سے  ابتدائی  ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک ایسے ہتھیار کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا جس نے شہر کے کئی علاقوں کی شکل بدل کر رکھ دی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے پرانے ایم 113 آرمڈ پرسنل کیریئرز کو بارودی مواد سے بھر کر بموں میں تبدیل کیا، جن میں ایک سے تین ٹن تک دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ان گاڑیوں کو غزہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں استعمال کیا گیا، جہاں اِن کے دھماکوں، فضائی حملوں اور بکتر بند بلڈوزروں نے مل کر وسیع پیمانے پر عمارتوں کو زمین بوس کر دیا۔۔بدوی کے مطابق ان کا گھر جنگ کے آغاز میں ایک فضائی حملے سے جزوی طور پر متاثر ہوا تھا، لیکن 14 ستمبر کو ایک آرمڈ گاڑی میں ہونے والے دھماکے نے اسے مکمل طور پر مٹا دیا۔بدوی نے بتایا کہ وہ اس وقت چند سو میٹر کے فاصلے پر تھے اور تقریبا پانچ منٹ کے وقفے سے کم از کم پانچ زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔بدوی کے مطابق انہیں انخلا کی کوئی وارننگ نہیں ملی اور ان کے خاندان کے 41 افراد بمشکل جان بچا سکے