میزائل ہدف پر پہنچ کر درجنوں چھوٹے بم بکھیرتے ہیں، اسرائیلی فوجی اہلکار
واشنگٹن (آئی این پی ) اسرائیلی فوج کو ایران کی جانب سے استعمال کیے جانے والے کلسٹر وار ہیڈ میزائلوں کے باعث نئی سکیورٹی تشویش کا سامنا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کو ایران کی جانب سے استعمال کیے جانے والے کلسٹر وار ہیڈ میزائلوں کے باعث نئی سکیورٹی تشویش کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے بعض بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے درجنوں چھوٹے دھماکا خیز مواد بکھیر دیتے ہیں جس سے نقصان کا دائرہ وسیع ہو جاتا ہے اور ایک بڑے علاقے کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق ایسے میزائل فضا میں بلند مقام تک پہنچنے کے بعد اپنے وار ہیڈ سے متعدد چھوٹے بم الگ کر دیتے ہیں جو مختلف سمتوں میں پھیل جاتے ہیں اور زمین پر گر کر دھماکے کرتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ چھوٹے بم رات کے آسمان میں نارنجی چمک دار ذرات کی طرح دکھائی دیتے ہیں اور مختلف مقامات پر گرنے سے بیک وقت کئی دھماکے ہو سکتے ہیں