غزہ میں خطرناک ترین امریکی ممنوعہ تھرموبیرک بموں کے استعمال

غزہ،اوٹاوا (آئی این پی )غزہ میں خطرناک ترین امریکی ممنوعہ تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔خلیجی میڈیا کے مطابق  تقریبا 3000 فلسطینیوں کے فضامیں تحلیل ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے اور ان بموں نے فلسطینیوں کا نام ونشان تک باقی نہیں چھوڑا۔تھرموبیرک بموں کا درجہ حرارت 3500 سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس سے فوری طور پر جسم راکھ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنگی جرم ہے، یورپ اور امریکا نے اسرائیل کو یہ بم سپلائی کیے۔ عالمی نظام انصاف غزہ کیامتحان میں ناکام رہا۔دوسری جانب کینیڈا نے مغربی کنارے پرقبضے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔کینیڈین وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہوں گے، یہ امن کے امکانات کو کمزور اور فلسطینی ریاست کے قابلِ عمل ہونے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔کینیڈین وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مغربی کنارے پر قبضے کا فیصلہ فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست آبادکاریوں میں توسیع بند کرے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکا اور برطانیہ بھی اسر ائیلی فیصلے کی مخالفت کر چکے ہیں۔