63ون ویلرگرفتار، ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈائون میں سوسے زائد مقدمات درج کیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپورکارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔اس حوالے سے ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی میں 58 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور50 مقدمات کا اندرج کیا گیا۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گذشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ نیو ایئر نائٹ پر ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 107 ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کیے گئے۔اسی طرح ون ویلنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 63 ملزمان کوگرفتارکر کے مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔جبکہ آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں 27 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔