نیوایئر نائٹ پر ڈولفن سکواڈ کا رات بھر کریک ڈائون

اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ کرنیوالے 23افراد سمیت 34ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے نیوائیرنائٹ پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلنگ اورہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن رات بھرجاری رکھا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق نیو ائیر نائٹ پرڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ نے انسدادی کارروائیاں کیں۔ ڈولفن سکواڈ نے نیو ائیر نائٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34 ملزمان کو گرفتار کیا،شہر بھر سے اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کرنے والے 23 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ڈولفن سکواڈ نے ون ویلنگ کرنے والے 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا،گلبرگ اور گوالمنڈی شاہراہوں پر دوران ڈرائیونگ آتش بازی کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے آتشبازی کا سامان برآمد کرلیاگیا۔ نیو ایئر نائٹ پر 22 پستول، 1 رائفل، سیکڑوں گولیاں و میگزین، آتش بازی کا سامان برآمد ہو۔