لاہور (کرائم رپورٹر) نیوایئر نائٹ پر سپلائی کے لئے لائی گئی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری پارکنگ سے شراب کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔ خفیہ اطلاع پر نصیر آباد پولیس نے کارروائی کی، جس میں پارکنگ کے احاطے میں موجود شخص اشرف سے مجموعی طور پر 140 بوتل شراب برآمد ہوئی۔ملزم نے اعتراف کیا ہے وہ نیو ایئر نائٹ پر کچہری سمیت دیگر جگہوں پر سپلائی کے لئے شراب کی کھیپ لایا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔