نواز شریف مری میں ڈیرے

مری (خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری پہنچ گئے۔ نوازشریف تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راستے بند ہونے کی وجہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گھڑیال ہیلی پیڈ پہنچے جہاں سے وہ اپنی گاڑی میں کشمیر پوائنٹ پر واقع رہائش گاہ گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی بھی آج منگل کومری روانگی متوقع ہے۔