ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں نیوایئر ڈیل کا آغاز

 لاہور(خصوصی رپورٹ ) نئے سال کی آمد پر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں نیو ایئر ڈیل کا آغاز کر دیا گیا۔ خصوصی مہم آج یکم جنوری سے شروع ہو گی۔شہری ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں (2 ہفتے) اپنی فیملیز کے ہمراہ بالکل فری گزار سکتے ہیں، ممبرشپ آسان اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ 42 کینال پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس ہے جہاں بچوں، بڑوں اور فیملیز کیلئے ان ڈور اور آؤٹ ڈور جدیدسہولتیں میسر ہیں۔