58لاکھ مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف کی مختلف شہروں میں دس کارروائیوں میں گیارہ ملزمان کوگرفتارکرکے 32کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف10 کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار کرکے 58 لاکھ سے زائد مالیت کی 32.914 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 24 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کی گئی ،2 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا،اسلام آباد میں ایم ون موٹر وے کے قریب ایک اور کارروائی میں ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد،گوادر میں جیوانی کے غیر آباد علاقے میں چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمد،مہریہ ٹاؤن اٹک کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب تین کارروائیوں میں 3 ملزمان کے قبضے سے 120 عدد نشہ آور گولیاں، 290 افیون اور 136 گرام چرس برآمد کی گئی راولپنڈی میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد،سہراب گوٹھ الاصف سکوائر کراچی میں ٹرالی بیگ سے 2 کلو ہیروئن برآمدکرکے3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔