ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے منگنی کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے منگنی کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

پاکستانی سوشل میڈیا کی مشہور ٹک ٹاکر صندل خٹک نے مداحوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا۔

صندل خٹک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس پر لکھا تھا: "Alhamdulillah, got engaged"۔ ویڈیو میں ان کے منگیتر کو انہیں انگوٹھی اور ایک خوبصورت کنگن پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں صندل خٹک نے لکھا: "Just said YES to my forever person" اور ساتھ دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔ انہوں نے اپنی خوشی کو بیان کرنے کے لیے ہیش ٹیگز میں #Engaged، #NewBeginnings، #ForeverLove، #RingCheck، #Alhamdulillah شامل کیے۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سامنے آئی، صندل خٹک کے مداحوں نے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا اظہار شروع کر دیا۔ کمنٹس سیکشن میں مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔