نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کر کے کیا گیا
سئیول(آئی این پی ) نئے سال 2025 کا جشن جنوبی کوریا میںروایتی جوش و خروش سے نہیں منایا گیا بل کہ طیارے حادثے کے باعث ملک میں سوگ رہا۔یاد رہے کہ 29دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 179افراد ہلاک ہو گئے تھے، حادثے میں صرف دو فضائی میزبانوں کو بچا لیا گیا تھا، حادثے کے بعد ملک میں 7روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔دارالحکومت سئیول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے سال کا آغاز گھنٹی بجا کر اور حادثے میں مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کر کے کیا گیا ۔