موٹر وے عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب باراتیوں کی گاڑی اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، جاں بحق افراد میں عبدالشکور کی اہلیہ، داماد، دلہن بیٹی، نواسی اور بھتیجی شامل ہیں
زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس
ملتان(آئی این پی ) شادی والا گھر سوگ میں ڈوب گیا، المناک حادثے نے نوبیاہتا دلہن سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق موٹر وے عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب باراتیوں کی گاڑی اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور29 افراد زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق افراد میں عبدالشکور کی اہلیہ، داماد، دلہن بیٹی، نواسی اور بھتیجی شامل ہیں، وین شادی سے واپسی پر ملتان سے رجانہ آ رہی تھی۔ لاشیں قانونی کارروائی کے بعد آبائی علاقہ روانہ کر دی گئیں، زخمیوں کو سول اسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا