ملک بھر میں اگست میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

اسلام آباد (آئی این  پی)ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے  بارشوں کا جاری سپیل مزید دو روز چلے گا۔ اس کے بعد اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا  جولائی میں مجموعی طور پر 25 فیصد زائد بارشیں ہوئیں البتہ سندھ میں کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ اگست کے مہینے میں معمول کے مطابق یا زیادہ بارش متوقع ہے۔