پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
چھاپوں کے دوران بزرگوں اور خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ 180 سے زائد کارکنان کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجنا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔
انہوں نے اس عمل کو آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ترجمان نے کہا کہ طاقت کے زور پر خواتین، بزرگوں اور بچوں کو نشانہ بنانا انسانی اقدار کے منافی ہے۔فوزیہ صدیقی نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کو عوام کا ووٹ چھینا گیا اور اب پُرامن احتجاج کرنے سے بھی روکا جا رہا ہے۔