ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 16 رہنماؤں اور کارکنان کی ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دی ہیں۔
ضمانت خارج ہونے والوں میں معروف صحافی سمیع ابراہیم کا نام بھی شامل ہے۔
ضمانت خارج ہونے والے اہم نام:
سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت
صنم جاوید
مشعال یوسفزئی
نادیہ خٹک
سیمابیہ طاہر
فہد مسعود
تیمور مسعود
سعد علی خان
عمر تنویر بٹ
بابر لودھی
عبدالوحید
نثار خان
راجہ ناصر محفوظ
جاوید کوثر
شہباز احمد
سمیع ابراہیم (صحافی)
عدالت میں کارروائی:
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان گزشتہ چار ماہ سے عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں اور عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تفتیشی عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ریفرنسز بھی پیش کیے گئے۔ ان دلائل کی روشنی میں عدالت نے تمام عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔
پس منظر:
پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں اور کارکنان پر 26 نومبر 2022 کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر نقص امن، اشتعال انگیزی اور دیگر الزامات کے تحت راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔