ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی عبوری ضمانتیں خارج کر دی ہیں۔
دونوں رہنما اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر جج امجد علی شاہ نے عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔دوسرے کیس میں، 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے تحریک انصاف کے دو ورکرز کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا، جبکہ 38 ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کیا۔پی ٹی آئی کے 38 ورکرز نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 14 اپریل کو ہو گی۔پی ٹی آئی کے 48 ورکرز کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے معاملے پر بھی سماعت ہوئی۔ تفتیشی ادارے نے ملزمان کے مزید 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، لیکن عدالت نے اس استدعا کو مسترد کر دیا۔ پی ٹی آئی کے 48 ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔ ان ورکرز پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔