راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے اور حکم دیا کہ وہ کل بدھ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کی جائیں۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت بھی کل تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی اور حکمانہ وارنٹ جاری کیا۔بعد ازاں راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم، ڈی ایس پی سید اظہر شاہ کی سربراہی میں، وارنٹ کی تعمیل کے لیے پہنچ گئی اور گرفتاری کا عمل مکمل کیا گیا۔